ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں قومی پرچم تھامے طلبا نے کارگل وجئے دن منایا

بھٹکل میں قومی پرچم تھامے طلبا نے کارگل وجئے دن منایا

Thu, 26 Jul 2018 19:03:08    S.O. News Service

بھٹکل  :26/جولائی (ایس اؤ نیوز)   بھٹکل سرکاری ڈگری کالج، سدھارتھ کالج ، گرو سدھیندرا کالج کے طلبا و طالبات نے 160 میٹر لمبا قومی پرچم ہاتھوں میں تھام کر شہر کی اہم سڑکوں سے گزرتے ہوئے  اے بی وی  پی کی سرپرستی میں کارگل وجئے دن منایا۔ ریلی کے دوران طلبا نے ملک کی حفاظت میں مگن فوجیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع کی مناسبت سے آسارکیری ہال میں منعقد کئے گئے پروگرام میں وینکٹیش کھاروی نے اہم خطاب کیاتو لکچرر دھنیا کمار جین نے پروگرام کی صدارت کی۔ موظف فوجیوں اور پولس عملے کی تہنیت کی گئی ۔ طلبا لیڈران پرندر نائک، لوکیش دیواڑیگا، دیواکر نائک، کرشنا بلسے ، وشنو نائک ،  وویک، راگھو وغیرہ موجود تھے۔


Share: